مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ، گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان پاکستان کا ہانگ کانگ بن جائے گا ، وزیراعظم علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کا گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 14:35

گانچھے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے ، گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان پاکستان کا ہانگ کانگ بن جائے گا ، وزیراعظم نواز شریف علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔

جمعرات کو گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فوج کی موجودگی میں پرامن انتخابات ہوئے ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے ، گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ ادوار میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے لگائے گئے ، گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ۔

سیاحوں کی آمد علاقے میں امن وامان کی بحالی کا مظہر ہے ، امن وامان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں ، علماء اور عوام سب نے مل کر کردار ادا کیا ۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے جی بی پاکستان کا ہانگ کانگ بن جائے گا ۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جی بی بجٹ کی گلگت میں منظوری کی روایت ڈالی ہے ، وزیراعظم علاقے کی ترقی میں خصوصی توجہ رکھتے ہیں ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی اور علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔