اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 14:33

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری اوگرا کو بھجوا دی ہے . جس میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے .

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے48 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے 33 پیسے فی لٹر، ایچ او بی سی میں ایک روپے فی لٹر اور مٹی کے قیل میں 6 روپے 33 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے. جس کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت75 روپے دس پیسے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 58 روپے 61 پیسے، ایچ او بی سی کی نئی قیمت 68 روپے 15 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے 36 پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے. قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد اطلاق یکم اگست سے ہو گا.

متعلقہ عنوان :