سرگودھا : سرچ آپریشن جاری‘مزید 9افراد گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 14:32

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) شہر اور گردونواح میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں اور پولیس نے لیاقت کالونی علاقہ تھانہ کینٹ اور فروکہ علاقہ تھانہ ترکھانوالہ میں سرچ آپریشن کیا جہاں سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ فروکہ میں پکڑے گئے مشتبہ شخص سے پسٹل30بور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ‘ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ جہاں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہے وہیں پنجاب پولیس اندرونی محاذوں پر ان دہشت گردوں کی جڑوں کو اکھاڑنے کے لیے متحرک ہے آج کا سرچ آپریشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔