متعلقہ محکمے باہمی رابطو ں کو مزید موٴثر اور یقینی بنائیں:سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 14:32

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)سیکر ٹر ی محکمہ بہبو د آ با د ی پنجا ب الطا ف ایز د خا ن نے کہا ہے کہ خا نیوا ل میں ممکنہ سیلا ب کے خطر ے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظا میہ سمیت دیگرتما م متعلقہ محکمے اپنی تما م تر صلا حیتو ں کو استعما ل میں لا ئیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہبا ز شر یف سیلا ب کے حوالے سے کئے جا نے وا لے انتظا ما ت کی از خو د نگرا نی کررہے ہیں ا س لئے غلطی کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہے تما م متعلقہ محکمے آ پس میں رابطو ں کو مزید مو ئثر اور یقینی بنائیں اور فلڈ وار ننگ جا ر ی ہو نے کی صو ر ت میں فور ی رسپا نس کریں۔

انہو ں نے یہ با ت تحصیل کبیر و الا میں فا ضل شا ہ بند کا معا ئنہ کر تے ہوئے کہی ۔اے ڈ ی سی اشفا ق احمد چو ہد ری ،اسسٹنٹ کمشنر میا ں اکبر ظہو ر اور ایریگیشن کے حکا م بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔اے ڈ ی سی اشفا ق احمد چو ہد ری نے اس موقع پر انہیں سیلا ب کے خطر ے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظا میہ کی طر ف سے کی جا نے وا لی کوششوں اور تیا ر یو ں کے با ر ے میں آ گا ہ کیا ۔سیکر ٹر ی بہبو د آ با دی نے ایر یگیشن حکام کو فلڈ بند وں کی 24 گھنٹے نگرا نی کا حکم دیا ۔