چودھری نثار نے ارکان قومی اسمبلی کے سوالوں کے جواب نہ دینے پر وزارت داخلہ کے چار افسران کو معطل کردیا

جمعرات 30 جولائی 2015 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ارکان قومی اسمبلی کے سوالوں کے جواب نہ دینے پر وزارت داخلہ کے چار افسران کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومیاسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چار ارکان کے سوالوں کے جوابات موجود نہیں تھے، جس کا وزیر داخلہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کے چار متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔