ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا

جہاز کا ٹکڑا گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کا ہو سکتا ہے ‘رپورٹ ق

جمعرات 30 جولائی 2015 13:53

ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)بحر ہند میں فرانسیسی جزیرے سے جہاز کا ٹکڑا ملنے کے بعد عالمی تفتیش کاروں نے گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات دوبارہ شروع کردیں۔فرانس کے جزیرے لاری یونین کے ساحل پر گزشتہ روز مقامی لوگوں کو جہاز کے ملبے کا ایک ٹکڑا ملا ہے ۔

(جاری ہے)

جہاز کے پر نما اس ٹکڑے کی لمبائی دو میٹر ہے جو عالمی تفتیش کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ماہرین کے مطابق جہاز کا یہ ٹکڑا گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کا ہو سکتا ہے۔

فرانسیسی حکام نے جہاز کے اس ٹکڑے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ لیکن تفتیش کاروں کاکہنا ہے کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچا قبل از وقت ہو گا۔ ملائیشیا کی حکومت نے بھی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم روانہ کردی ہے۔ ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ پچھلے سال 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں لاپتا ہو گیا تھا۔ حادثے میں 239مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔