موٹر سائیکل ورکشاپ پر ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے 15سالہ نوجوان جاں بحق

جمعرات 30 جولائی 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) لاہور میں موٹر سائیکل ورکشاپ پر ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے 15سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے ورکشاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 15سالہ شہریار ساندہ کے علاقہ ملک منیر روڈ پر ایک موٹر سائیکل ورکشاپ پر کام کرتا تھا ۔ گزشتہ روز ورکشاپ پر ہوا بھرنے والی ٹینکی اچانک پھٹ گئی جس کے نتیجے میں شہریار شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ورکشاپ کے مالک اویس کو گرفتار کر لیا ہے ۔