جعلی ادویات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دیدیا گیا

جمعرات 30 جولائی 2015 13:49

جعلی ادویات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دیدیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) جعلی ادویات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دیدیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک جعلی ادویات کے 48مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 42مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی کے 6 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے سی آئی اے کو ٹاسک دیدیا ہے جس کے لئے ان 6اشتہاریوں کی فہرست بھی سی آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آئی اے عمر ورک کو اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جعلی ادویات کے جرم کو ناقابل ضمانت بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔