اسلام آباد : آئی الیون میں کچی آبادی آپریشن ، علاقہ مکین سراپا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 13:39

اسلام آباد : آئی الیون میں کچی آبادی آپریشن ، علاقہ مکین  سراپا  احتجاج

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : آئی الیون کچی آبادی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے بلڈوزرز کی مدد سے غیر قانونی افغان بستی گرائی جا رہی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سی ڈی اے، پولیس اور رینجرز حصہ لے رہے ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علاقہ مکین نے پولیس اوررینجرز کو دیکھتے ہی رضا کارانہ طور پر گھر خالی کر دئے تاہم کچھ دیر قبل علاقہ مکین مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر سراپا احتجاج ہیں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں بے گھر کیا جا رہا ہے تاہم کوئی متبادل رہائش گاہ کا بندو بست بھی نہیں کیا گیا.

تاہم ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کو 4 روز قبل آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا. علاقہ مکین کی ایک بڑی تعداد گھروں کی چھتوں پر موجود ہیں اور بلڈوزرز کو آگے بڑھنے سے روکا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :