لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لائبریری کے توسیعی منصوبے نئے ٹینڈر طلب کر لئے

جمعرات 30 جولائی 2015 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لائبریری کے توسیعی منصوبے کے جاری کام کو عدم اطمینان کا عذر بنا کر پہلے ٹھیکے کو بلاجواز منسوخ کرتے ہوئے نئے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ ٹھیکے دار خواجہ افق المبین نے کہا کہ چند روز قبل بارش کا پانی زیر تعمیر لائبریری کے اندر داخل ہو گیا تھا جس کی ذمہ داری ان پر ڈال دی گئی اور ساتھ ہی ایک نوٹس کے ذریعے ان سے ایک کروڑ روپے بھی طلب کئے گئے جبکہ میرا ٹھیکہ غیر قانونی ، بلاجواز اور بغیر کسی ٹیکنیکل تصدیقی رپورٹ کے منسوخ کیاگیا ہے اس وقت بھی ہائی کورٹ بار کی جانب ان کے 23 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں اور آئندہ کام کے نقشہ جات بھی فراہم نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار نے بارش کے پانی کے واقعہ کو جواز بنا کر پہلے سے موجود ٹھیکے کو ختم کر دیا اور 26 جولائی کو ایک اشتہار کے ذریعے اسی لائبریری کی تعمیر کے حوالے سے نئے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بار نہ صرف ان کے بقایا جات ادا کرے بلکہ اس نئے ٹینڈر کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دے- اگر بار نے کسی نئے ٹھیکیدار کو کام دیا تو اس بات کی تصدیق کرنا مشکل ہو جائے گی کہ سابقہ ٹھیکیدار نے کون سا کام کیا ہے اور نئے ٹھیکیدار نے کون سا‘ جس بناء پر ان کے بقایا جات کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی۔ اس لئے نئے کام سے پہلے پرانے کام کے بقایا جات تصدیقی رپورٹ کروانے کے بعد مکمل طور پر ادا کئے جائیں

متعلقہ عنوان :