Live Updates

عمران خان اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی کوششیں کامیاب

جمعرات 30 جولائی 2015 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی کوششیں کامیاب ہو گئیں۔ وجیہہ الدین آج جمعہ کو عمران خان سے ملاقات کریں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان صلع ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے عمران خان ا ور وجہیہ الدین کے درمیان ملاقات جمعہ کے روز عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ہو گی۔ ملاقات میں وجیہہ الدین عمران خان کو پارٹی کے اندرونی معاملات اور ان پر تحفظات سے آگاہ کریں گے اور اس کے علاوہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں کے مابین اختلافات ختم کرنے میں تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کو بھی منانے کی کوششیں کی جائیں گی اور تمام ناراض رہنماؤں کے پارٹی کے اندرونی معاملے کو حل کیا جائے گا۔ چند روز قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے بھی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف تمام ناراص رہنماؤں اور دھڑوں کو منانے کی کوششیں کرے گی اور اختلافات ختم کر کے پارٹی کو مزید فعال کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :