پاکپتن ، کاونٹر ٹیرررزم پولیس کی کارروائی ، ملک اسحاق کا ساتھی گرفتار

جمعرات 30 جولائی 2015 13:28

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) پاکپتن میں کاونٹر ٹیررازم پولیس نے کالعدم تنظیم کے رکن اور ملک اسحاق کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکپتن کے نواحی چک ہوتہ میں کاونٹر ٹیررازم پولیس نے رات کے وقت چھاپہ مار ا اور کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا گرفتار رکن گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالے ملک اسحاق کا ساتھی ہے۔سی ٹی ڈی نے ملزم کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :