کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو والدہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 13:28

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں قید ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دےد ی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قمر منصور کی والدہ کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے دلائل کی سماعت کے بعد جیل قواعد کے تحت قمر منصور سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت د ے دی ۔ یاد رہے کہ قمر منصور کو رینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا اور وہ 90 روزہ ریمانڈ پررینجرزکی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :