اسلام آباد : پاکستان، بھارت میں گورداس پور حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ جنوبی افریقہ سے اٹھایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 13:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے شہر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے بغیر تحقیقات کیے حملے کے الزامات پاکستان پر عائد کیے ہیں جو کہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ الزام تراشی سے گریز کرے.

بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے پاکستان ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ بھی قابل مذمت ہے. پاکستان بھارت کے ساتھے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ جنوبی افریقہ سے اٹھایا جائے گا اس سلسلے میں جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن سے بات چیت بھی کی گئی ہے تاہم مزید گفت و شنید جاری ہے.

ترجمان نے ملا عمر کی پاکستان میں ہلاکت پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجما ن کاکہناتھاکہ ملا عمر کی موت سے متعلق پڑھا ہے تاہم ان افواہوں کی حقیقت سامنے آنے تک کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، انہوں نےکہاکہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں ۔ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے بھر پور کوششیں بھی کر رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھیں گے.