لاہور ، کوٹ لکھ پت جیل میں کل قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

جمعرات 30 جولائی 2015 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں کل جمعہ کو قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ، مجرموں کی رشتہ داروں سے آخری ملاقات کروا دی گئی ، پھانسی کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ، کوٹ لکھ پت جیل کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل میں آج جمعہ کو قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دی جائے گی ۔

مجرم ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998ء میں بچے کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا ، مجرم ریاض کو شالیمار کے علاقے میں دو افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرموں کی ان کے رشتہ داروں سے آخری ملاقات کروا دی گئی ہے ، پھانسی کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور جیل کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :