Live Updates

پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کی بے توقیری پر معافی مانگنی چاہیے ، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ، ملا عمر کی ہلاکت بارے مصدقہ اطلاعات نہیں ، امیر تحریک طالبان افغانستان نے پاکستانی طالبان کی حوصلہ شکنی کی ، افغانستان میں امن عمل جاری رہے گا ، افغانستان کی تمام قوتوں کو سیاسی دھارے میں آنا ہوگا

وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 13:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے برے اعمال پر اور پارلیمنٹ کی بے توقیری پر معافی مانگنی چاہیے ، تحریک انصاف نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے ، ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے بھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ، ملا عمر نے پاکستانی طالبان کی حوصلہ شکنی کی ہے ، امن عمل جاری رہے گا اور یہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ، افغانستان کی تمام قوتوں کو سیاسی دھارے میں آنا ہوگا ۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ لندن پلان کے ماسٹر مائنڈ موساد اور را تھے ، دھرنے سے پاکستان دشمنوں کو خوش کیا ، ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں ، ان کے پاس ثبوت نہیں مگر ہمارے پاس ثبوت ہیں ، پارلیمنٹ پر حملے کے اور پی ٹی وی پر حملے کے ، ملا عمر کے حوالے سے متضاد خبریں ہیں ، ملا عمر نے پاکستانی طالبان کی حوصلہ شکنی کی تھی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی تمام کارروائیوں کی مذمت کی تھی ۔ امن عمل جاری رہے گا اور یہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح گروپوں کو افغان پارلیمنٹ میں آنا چاہیے اور ملکی استحکام کیلئے جمہوری طرز عمل اپنانا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات