Live Updates

پی ٹی آئی اراکین اپنی تنخواہیں سیلاب متاثرین کو دیں گے، جے یو آئی ا ور ایم کیو ایم آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں،وہ خود کئی مرتبہ آئین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، ایک نے سترہویں ترمیم پر ووٹ ، دوسری نے باوردی صدر کا ساتھ دیا، اس وقت آئین کی پاسداری کہاں تھی، اس وقت ان کو آرٹیکل یاد نہیں تھے، ہمارا ضمیر مطمئن ہے اور موقف بھی واضح ہے ، حکومت نے جو فیصلے کرناتھے وہ کرلئے، اس معاملے کو لٹکانے کی ضرورت نہیں، ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے، ہم خیرات لینے نہیں آئے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

جمعرات 30 جولائی 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اپنی تنخواہیں سیلاب متاثرین کو دیں گے، جے یو آئی ا ور ایم کیو ایم آج آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں،وہ خود کئی مرتبہ آئین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، ایک پارٹی نے سترہویں ترمیم پر ووٹ دیا، دوسری نے باوردی صدر کا ساتھ دیا، اس وقت آئین کی پاسداری کہاں تھی، اس وقت ان کو آرٹیکل یاد نہیں تھے، ہمارا ضمیر مطمئن ہے اور موقف بھی واضح ہے ، حکومت نے جو فیصلے کرناتھے وہ کرلئے اس معاملے کو لٹکانے کی ضرورت نہیں، ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے، ہم خیرات لینے نہیں آئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر پارٹی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ کمیشن کی تشکیل کا تھا جو حل ہو گیا اور ہم نے معاہدے پر دستخط کئے تھے، اس وقت بھی ہمیں یہ کہا گیا تھا کہ فیصلہ جو بھی آتا ہے آپ پارلیمان کا حصہ رہیں گے اور دھرنے کے دوران بھی ہمیں استعفیٰ واپس لینے کا کہا گیا، اپوزیشن کا جرگہ بھی آیا، حکومت نے بھی کہا اگر ہم ممبر نہیں تھے تو ہمیں بجٹ اجلاس میں کیوں بلایا گیا، حکومت اگر اس وقت کمیشن بنا دیتی تو معاملہ اتنا طول نہ پکڑتا، تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے، ہم نے مسائل کی نشاندہی کی ہے، ہم آئین کے قائل ہیں جمہوری اقدار کے قائل ہیں ، ہم نے اسمبلی میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات