غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم کی نقل طلب کرلی

کیس کی مزید سماعت 7ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کیتحریری حکم کی نقل طلب کرلی، کیس کی مزید سماعت 7ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت قاضی نے کیس کی سماعت کی۔

پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں فیصلے کا اختیار دے دیا ہے، جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم کی نقل طلب کرلی، سابق صدر کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت 7ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :