ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے، ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہلاکت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے، موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے اور بھارت میں گرداس پور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے، گرداس پور آپریشن مکمل ہونے سے پہلے ہی الزام تراشیاں شروع کر دی گئیں، بھارتی میڈیا پاکستان کوملوث کر کے ضرب عضب کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ

جمعرات 30 جولائی 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے، ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہلاکت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے، موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے اور بھارت میں گرداس پور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے، گرداس پور آپریشن مکمل ہونے سے پہلے ہی الزام تراشیاں شروع کر دی گئیں، بھارتی میڈیا پاکستان کوملوث کر کے ضرب عضب کو نقصاان پہنچانا چاہتا ہے، گرداس پور حملے کی مذمت کی، بھارت کو الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان کے امن کیلئے مذاکرات میں مدد کر رہے ہیں، طالبان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، پاکستان امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ملا عمر کی ہلاکت کی افواہوں سے متعلق پڑھا ہے، ان افواہوں کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہلاکت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے،افغان حکومت اور بی بی سی سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، موغا دیشو میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے اور بھارت میں گرداس پور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی اور ڈرون کی مداخلت قابل مذمت عمل ہے