پنجاب بھر میں 48گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز پر گیس فراہمی بحال کر دی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 13:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پنجاب بھر میں 48گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز پر گیس فراہمی بحال کر دی گئی۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز حکام کے مطابق ایل این جی کی شپمنٹ پہنچنے سے سی این جی سٹیشنز پر گیس بحال کی جا رہی ہے جو کہ نئے شیڈول آنے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کی بندش منگل کی صبح کی گئی تھی ، سوئی ناردرن حکام کے مطابق صرف وہ سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جو سوئی ناردرن کے نادہندہ نہیں ہیں اور نئے معاہدے کے مطابق 12لاکھ روپے کی اضافی زرضمانت بھی جمع کرا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :