بوبی براوٴن کے بوائے فرینڈ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہونے کا امکان

جمعرات 30 جولائی 2015 13:06

بوبی براوٴن کے بوائے فرینڈ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہونے کا امکان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) امریکی تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ آنجہانی ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ وائٹنی ہیوسٹن کی اکلوتی صاحبزادی بوبی کرسٹینا براوٴن کے بوائے فرینڈ نکی گورڈن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نکی گورڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے بوبی کو اس روز بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات لاکے دی تھیں، جس روز وہ اپنے باتھ ٹب میں تقریباً ڈوبی ہوئی حالت میں پائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چھ ماہ کومے میں رہنے کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔ درحقیقت ان کے ٹب میں ڈوبی ہوئی حالت میں پائے جانے کی اطلاع نکی نے ہی پولیس کو دی تھی۔بائیس سالہ بوبی کی موت کے حوالے سے پولیس میکس لومس سے بھی تفتیش کررہی ہے۔میکس بھی حادثے کے روز اسی گھرمیں موجود تھے۔ ان کیخلاف نشہ آور ادویات کے استعمال کے حوالے سے دو الزامات ہیں تاہم بوبی کی موت کے سلسلے میں ان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ پولیس نے میکس کو یہ لالچ بھی دے رکھا ہے کہ اگر وہ حادثے کے روز پیش آنے والے تمام واقعات سچ سچ بتائیں گے تو ایسے میں بوبی کرسٹینا کی موت کے سلسلے میں ان سے کوئی تفتیش نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :