انوشکا کی بے خبری، عبدالکلام کو کلام آزاد بنا دیا
جمعرات 30 جولائی 2015 13:06
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے والوں میں بالی ووڈ بھی کسی سے پیچھے نہ رہا اور مختلف اداکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ان میں اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مرحوم صدر کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بجائے اے بی جے کلام آزاد بنا دیا۔
انوشکا کا یہ ٹوئٹ جیسے ہی ٹوئٹر یوزر کی نگاہوں سے گزرا، ان پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم نئے ٹوئٹ میں بھی اپنی غلطی درست نہ کی۔ آخر کار تیسرے ٹوئٹ میں انوشکا اپنی غلطی سدھارنے میں کامیاب رہیں۔انوشکا کی ٹوئٹر سے زیادہ خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔(جاری ہے)
گزشتہ روز وہ اپنے فالورز سے اس قدر تنگ آگئیں تھیں کہ انہوں نے یہ تک کہہ ڈالا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر منفی باتیں کرنے والوں کو بلاک کردیں گی۔
وہ اپنے ٹوئٹر کو ممکنہ حد تک مثبت رکھنا چاہتی ہیں۔ انوشکا کے اس ٹوئٹ کا بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے خوب جواب دیا۔ انہوں نے جواباً ڈھیروں جمع کے نشان بنائے اور ساتھ لکھا کہ ان تمام ”پازیٹوز“ کے بعد امید ہے کہ تم مجھے بلاک کرنے کی جرات نہیں کرو گی۔ انوشکا نے اپنے جواب میں لکھا کہ ان کی زندگی میں یہ ممکن نہیں ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.