گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلگراں کے میر پور بورڈ میں میٹرک کے بہترین نتائج ‘اہل علاقہ کا بھرپور خیرمقدم

جمعرات 30 جولائی 2015 13:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلگراں کے میر پور بورڈ میں میٹرک کے بہترین نتائج ۔اہل علاقہ کا بھرپور خیرمقدم۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلگراں نے پرنسپل اور معلمات کی محنت کی بدولت میٹرک کے امتحانات میں بہترین نتائج دئیے۔مجموعی نتیجہ 84فیصدرہا۔ گزشتہ سال میٹرک کی 45طالبات میں سے صرف 4طالبات پاس ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن اس بار ایک ایڈہاک معلمہ کی تقرری کے باعث نتائج میں حیران کن تبدیلی آئی اور نتائج 84فیصد رہے۔ محنتی ایڈہاک معلمہ ارم منظور جو کہ جامعہ کشمیر سے ایم اے انگلش ہیں کو مستقل کرنیکی بجائے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی ایک اور معلمہ کو تعینا ت کر دیا گیا۔جس کا کوئی تجربہ بھی نہیں ہے۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بہترین نتائج دینے والی معلمہ کو مستقل کیا جائے ۔تاکہ ہماری بچیوں کا مستقبل سنور سکے۔