جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی سراج الحق سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال
جمعرات 30 جولائی 2015 12:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات ،مسئلہ کشمیر سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال،ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،خدمت اور خون جماعت اسلامی پیش کررہی ہے عوا م اس کا صلہ دے،تحریک آزادی کشمیر کا فیصلہ کن کردار کے لیے بیس کیمپ میں جماعت اسلامی کا موثر کردار بہت ضروری ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سوا کروڑ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق دلوانے کے لیے موثر کردار ادا کریں ،ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں جاکر کشمیریوں سے ان کا حق دینے کا عہد کیا تھا بھارت اس کو پورا کرے،جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی کے لیے اس سے قبل بھی کردار ادا کیا ہے اور جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق مل نہیں جاتا اس وقت تک جماعت اسلامی کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیااور آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال سے بھی آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان سید علی شاہ گیلانی کے تحفظات فوری طور پر دور کرے،مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ،نریندر مودی کے خطرناک عزائم کشمیریوں نے ناکام بنا دئیے ہیں جموں ریجن سے مسلمانوں کی بے دخلی ریاستی مسلم تشخص کے خلاف گہری ساز ش ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے کشمیری اپنی جائز بر حق مبنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.