سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 24مجرمان اشتہاریوں اور5 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا

جمعرات 30 جولائی 2015 12:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 24مجرمان اشتہاریوں اور5 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے شہزاد احمد سکنہ چک47شمالی ، رانا اختر حسین سکنہ133جنوبی ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ذوالفقار علی سکنہ للیانی ، تھانہ عطاشہید پولیس نے احمد خان اور سلیمہ بی بی سکنائے چک110جنوبی ، خضر حیات سکنہ چک جھمرہ فصیل آباد ، تھانہ پھلروان پولیس نے طفیل عرف رانا غفار سکنہ سالم ، تھانہ میانی پولیس نے محمد عاصم سکنہ میلووال ، محمد انیس ، پپو خادم ، قاسم علی سکنائے نبی شاہ بالا ، محمد نعیم ، ندیم اقبال ، عارف علی ، رانا مشتاق، ساجد اقبال سکنائے میانی ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محمد افتخار سکنہ قادر پور جھنگ ، تھانہ ساہیوال پولیس نے حماد حسن ، پرویز حسن سکنائے شیراز پارک کو گرفتار کر لیا ۔

اسطرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مسماة نبیلہ بی بی سکنہ بستی عسیائیاں ، تھانہ کڑانہ پولیس نے سکندر حیات سکنہ چک54جنوبی ، فصیل عباس سکنہ چک36جنوبی ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے محمد آصف سکنہ مڈھ رانجھا ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محمد اشرف سکنہ خوشاب کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :