سرگودھا ضلع میں افغان آبادیوں اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سرچ آپریشن جاری‘ 9افراد گرفتار

جمعرات 30 جولائی 2015 12:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) سرگودھا ضلع میں افغان آبادیوں اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں اور پولیس نے لیاقت کالونی علاقہ تھانہ کینٹ اور فروکہ علاقہ تھانہ ترکھانوالہ میں سرچ آپریشن کیا جہاں سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ فروکہ میں پکڑے گئے مشبہ شخص سے پسٹل30بور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ جہاں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہے وہیں پنجاب پولیس اندرونی محاذوں پر ان دہشت گردوں کی جڑوں کو اکھاڑنے کے لیے متحرک ہے آج کا سرچ آپریشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

اور یہ سرچ آپریشن ضلع سرگودھا میں ان ناسوروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رہیں گے۔نواحی چک 75 شمالہ کے علاقی میں سرچ آپریشن کے دوران سات افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گھچہ شروع کر دی گئی ہے ۔