سرگودہا جیل میں پندرہ سال سے بند قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے مجر م محمد طارق کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 12:40

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) سرگودہا جیل میں پندرہ سال سے بند قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے مجر م محمد طارق کو پھانسی دے دی گئی جس سے قبل اس کے درثاء نے آخری ملاقات کی تھی جمعرات کی صبع ساڑے چار بجے پھانسی دے دی گئی جس کے بعد معیت اس کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے تھے ۔ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھلوال کے مجرم نے2000 میں اسلم کو موت کے گھا ٹ اتار دیا جس پر اس کے خلاف تھانہ بھلوال میں زیر دفعہ 302 مقدمہ قتل درج ہوا جس کا ایڈیشنل سیشن جج بھلوال اصغر علی فہیم بھٹی نے 25 مارچ 2002 کو فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا جس کے خلاف عدالت عالیہ میں 24 جون 2008جبکہ عدالت اعظمی میں27 جنوری 2010 کو اپیلیں خارج ہوئیں تو صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل 10 جولائی 2015کو مسترد ہوئی تو سیشن جج نے 30 جولائی کیلئے ڈیتھ ورانٹ جاری کر دئے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے جمعرات کی صبع ساڑے چار بجے مجرم محمد طارق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

ایک یوم قبل انتظامات مکمل کر کے ورثاء سے آخری ملا قات کروا دی گئی ۔جو گزشتہ روز بھی جیل کے باہر موجود رہے ۔

متعلقہ عنوان :