پشاور ، بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران جعلی ووٹ پول کر تے ہو ئے ایک خاتو ن اور مرد گرفتا ر
خاتون سے 45 جعلی ووٹ برآمد ، مقدمہ درج
جمعرات 30 جولائی 2015 12:28
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن سے جمعیت علماء اسلام (ف) کی خاتون ووٹر اور ایک مرد ووٹر کو جعلی ووٹ پول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون سے 45 جعلی ووٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشن میں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ری پولنگ ہوئی۔
پشاور کے علاقے داؤد زئی کے ایک خواتین کے پولنگ اسٹیشن تخت آباد میں جے یو آئی (ف) کی جعلی ووٹر کو 45 جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولنگ اسٹیشن میں موجود انتخابی عملے نے خاتون کو جعلی ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جس پر وہ مشتعل ہو گئی جبکہ خاتون کی مدد کے لئے ایک مرد اس کی حمایت میں آیا جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا اور دونوں کو حراست میں لے لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.