بلوچستان ، ایف سی اور احساس اداروں کا مشترکہ اپریشن کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

جمعرات 30 جولائی 2015 12:27

خضدار،کوئٹہ ،پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور احساس اداروں کے مشترکہ اپریشن دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے جبکہ سرچ اپریشن کے دوران توشپ ،وڈھ اور جوگز سے 2زخمی شرپسندوں سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں ایف سی اور احساس اداروں کی خضدار کے علاقے وڈھ میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے جبکہ توشپ میں سرچ اپریشن کے دوران 7مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جوگز میں شرپسند عناصر نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے اور حملے کے دوران جوابی کاروائی میں 2 شر پسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان کی مقامی شر پسند کا لعدم تنظیموں سے ہے ، ہلاک ہونے والے کمانڈر اور اسکے ساتھیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود ، 4ایس ایم جیز اور بڑی تعدا میں گولیا ں برآمد ہوئی ہیں ۔ جبکہ دیگر افراد سے اہم دستاویزات جعلی پاسپورٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔یہ افرا د مختلف نوعیت کت سنگین جرائیم میں پولیس کو پہلے سے مطلوب تھے ، تمام افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انسے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :