ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت ایمل خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

جمعرات 30 جولائی 2015 12:25

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت ایمل خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں۔ انکی میت کو تربت سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کیچ بار ایسوسی ایشن کاایمل خان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ایمل خان کو گزشتہ رات دل کادورہ پڑا،ہسپتال منتقل کیا گیالیکن جانبرنہ ہوسکے۔ایمل خان تربت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے اور انکا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تھا۔