لاہور : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 11:59

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

ایاز صادق کے سینئیر وکیل اسجد سعید ملک سے باہر ہونے کے باعث جونئیر وکیل نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئیر وکیل 22 اگست کو پاکستان واپس آئیں گے جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے کیس کی سماعت 22 اگست تل ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس آخری مراحل میں ہے مزید تاخیر نہیں کر سکتے. ٹربیونل کا کہنا تھا کہ اس وقت میں پی پی 147 پر سماعت شروع کر دی جائے گی. اور دونوں کیسز کا فیصلہ بھی اکٹھا سنا دیا جائے گا. پی پی 147 کیس کے حتمی دلائل کا آغاز پیر سے کیا جائے گا. تاہم کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :