بنوں، سیکورٹی فورسز نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنادیا

جمعرات 30 جولائی 2015 11:29

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) ایف آر بنوں میں سیکورٹی فورسز نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنادیا،جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوسیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ شدت پسند حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 15 تھی ۔

متعلقہ عنوان :