کراچی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

جمعرات 30 جولائی 2015 11:28

کراچی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ،مختلف مقابلوں میں بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندوں سمیت 7 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اورنگی ٹاون ضیاء کالونی میں پولیس مقابلہ کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

ملزمان ہائی روف اور موٹرسائکل میں سوار تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ہائی روف سے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گروٴنڈ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔ تھانہ چاکیواڑہ اور نپر تھانے کی حدود میں دو پولیس مقابلوں میں بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندے ہلاک کر دیئے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :