بنوں : سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 11:02

بنوں :  سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد جہنم واصل

بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : بنوں کے علاقہ ایف آر دریوبا میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف آر دریوبا چیک پوسٹ پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فورسز کی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک اوردیگر دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لےکر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :