کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوَن میں پولیس مقابلہ، 5 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 00:02

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوَن میں پولیس مقابلہ، 5 دہشت گرد ہلاک

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوَن میں پولیس مقابلہ میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاوَن کے علاقے ضیا کالونی میں دہشت گردوں اور پولیس کے مابین مسلح مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی جانب سے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔