وائٹ ہاؤس نے ملاعمر کی ہلاکت سے متعلق خبر کو قابل اعتما د قرار دیدیا

بدھ 29 جولائی 2015 23:52

وائٹ ہاؤس نے ملاعمر کی ہلاکت سے متعلق خبر کو قابل اعتما د قرار دیدیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی۔2015ء) وائٹ ہاؤس نے طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر کی ہلاکت سے متعلق خبر کو قابل اعتما د قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر کی ہلاکت سے متعلق خبر قابل اعتماد ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل افغان حکومت نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کر تے ہوئے کہا تھا کہ مصدقہ معلومات کے مطابق ملا عمر 2013میں ہلاک ہو گیا تھا لیکن ابھی تک ملا عمر کی ہلاکت کی صحیح طرح سے تصدیق اور تردید نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر زندہ سلامت ہیں، افغان طالبان کے ترجمان کا یہ بیان آتے ہی میڈیا چونک اٹھا اور ہر طرف ان کی موت کی تصدیق اور تردید کی خبریں پھیل گئیں، اس کے بعد افغان طالبان کے ہی انٹیلی جنس یونٹ نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا عمر دو سال قبل کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہاں پر ہی وہ ہلاک ہو گئے ، جس کی تصدیق افغان صدارتی آفس نے بھی کی تھی، اب وہ زندہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :