گجرات میں گوٹ ریالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ،2اہلکار زخمی، جوابی کاروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے،ایک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے ،دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر،دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،ڈی پی او

بدھ 29 جولائی 2015 23:52

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی۔2015ء) گجرات میں گوٹ ریالہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو گجرات میں گوٹ ریالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، ڈی پی او گجرات کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک دہشتگرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشتگرد سرائے عالمگیر بس حملے میں ملوث تھا۔دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر،دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :