جو کررہی ہوں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کررہی ہوں: ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 23:49

جو کررہی ہوں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کررہی ہوں: ڈائریکٹر آپریشنز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ وہ جو کررہی ہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کررہی ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانا فراہم کرنے والوں کیخلاف پھرتی سے کاروائی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کی جانے والی کاروائیاں قانون کے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

جو بھی ہوٹل غیر معیاری کھانا فراہم کرے گا اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف اسے سزا دی جائے گی بلکہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ عائشہ ممتاز کی جانب سے یہ بیان لاہور کے ہوٹلوں کے مالکان کی جانب سے ان کی کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دینے پر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :