سندھ کابینہ میں رد و بدل ،وزرا ء میں اختلافات بڑھ گئے

میر ہزار خان بجارانی کاپرانا محکمہ واپس کرنے کا مطالبہ

بدھ 29 جولائی 2015 23:12

سندھ کابینہ میں رد و بدل ،وزرا ء میں اختلافات بڑھ گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سندھ کابینہ میں رد و بدل سے فائدے کے بجائے نقصان ہوگیا، وزرا ء میں اختلافات بڑھ گئے، میر ہزار خان بجارانی نے اپنا پرانا محکمہ واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔میر ہزار خان بجارانی کے پاس وزارت تعلیم سے پہلے ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ تھا، ان سے یہ محکمہ واپس لے کر شرجیل انعام میمن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے وزیر تعلیم سندھ میر ہزار خان بجارانی نے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری بھی واپس کردی، میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ میں نے ابھی محکمے کا چارج نہیں لیا، اس لئے سمری پر دستخط نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے وزراء کے محکموں میں رد و بدل گزشتہ ہفتے کیا تھا، اس کے بعد سے محکمہ تعلیم سندھ وزیر کے چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :