Live Updates

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد جمہوری اداروں نے سکھ کا سانس لیا،مالک بلوچ

تحریک انصاف پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے ،ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد جمہوری اداروں نے سکھ کا سانس لیا ۔ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے استعفیٰ مانگنا بھی درست اقدام نہیں تھا تحریک انصاف س بھی استعفیٰ مانگنا درست قدم نہیں انہوں نے کہا کہ جب سے بلوچستان کی حکومت سنبھالی مذہبی انتہا پسندی ‘ دہشت گردی‘ غربت ‘ جہالت کامقابلہ کررہے ہیں۔ جمہوریت ہوگ تو مسائل ہوں گے۔ انتشار ہوتا تو چھوٹے صوبوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف‘ عمران خان‘ پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں ملکر مسائل حل کرنے کیلئے متحد ہوجائیں ‘ انتخابی اصلاحات کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک اور اے پی سی ہونا چاہیے تاکہ سیاسی جماعتیں ملکر مسائل کا حل ڈھونڈیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو مل کر جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوگا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات