Live Updates

بھائی آمنے سامنے،اسد عمرنے زبیر عمر کے الزامات مسترد کردیئے

جنرل پاشا نے جن کارپوریٹ ایگزیکٹو سے میٹنگ کی زبیر بھائی ان کے نام بتائیں،پی ٹی آئی رہنما کا ٹی وی انٹرویو

بدھ 29 جولائی 2015 23:11

بھائی آمنے سامنے،اسد عمرنے زبیر عمر کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء اسد عمر نے اپنے بھائی زبیر عمر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پاشا نے جن کارپوریٹ ایگزیکٹو سے میٹنگ کی زبیر بھائی ان کے نام بتائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں آئین کو توڑنے میں چاہے کوئی فرد واحد ملوث تھا یا کوئی ادارہ ملوث تھا سب کا احتساب ہونا چاہیے آئین اور قانون کی خلاف ورزی پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر ہم نے دھرنے کے دوران آئین کی خلاف ورزی کی تو تحقیقات ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ زبیر بھائی کے الزامت بے بنیاد ہیں جنرل پاشا نے کن کارپوریٹ ایگزیکٹو کے ساتھ ملاقات کی ہے زبیر بھائی ان کے نام بتائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :