Live Updates

عمران خان اور تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکنا چاہیے، جاوید ہاشمی

تمام اداروں کو اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے،ٹی وی انٹرویو

بدھ 29 جولائی 2015 23:11

عمران خان اور تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکنا چاہیے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بزرگ سیاسی راہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کا راستہ نہیں روکنا چاہیے تمام اداروں کو اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ 2013 ء سمیت تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ 2008 ء میں پہلا موقع تھا کہ اسمبلی بنے اپنی مدت پوری کی 2013 ء میں دھاندلی کامسئلہ صرف پنجاب میں اٹھایا گیا باقی صوبوں میں نہیں انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا راستہ نہیں روکنا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات