سی ڈی اے کے محنت کشوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں ،چوہدری محمد یسیٰن

چوہدری محمد یسیٰن نے فائر بریگیڈ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین میں مستقلی کے لیٹر تقسیم کیے

بدھ 29 جولائی 2015 23:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) سی ڈی اے فائر بریگیڈ سٹاف (سی بی اے ) کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب زیر صدارت راجہ رضوان کیانی منعقد ہوئی ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے فائر بریگیڈ سٹاف کے ریگولر ہونے والے ملازمین میں مستقلی کے لیٹر تقسیم کیے ،تقریب میں مزدور یونین (سی بی اے ) کے صدر اورنگزیب خان ،رشید ہزاروی ،انیس کیانی ،چوہدری امجد ،راجہ ناصر ،راجہ طارق ،بابر الیاس ،کامران خان ودیگر افراد نے شرکت کی ،چوہدری محمد یسیٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے محنت کشوں نے مسلسل تین مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ہماری بھی بھرپور کوشش رہی کہ ہر طرح سے سی ڈی اے ملازمین کے اعتماد پر پورا اتریں ،سی ڈی اے مزدور یونین کا اولین منشوریہ ہے کہ سی ڈی اے محنت کش اور انکے بچوں کا مستقبل روشن ہو ،سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنی نوسالہ جدوجہد اور کاوشوں کے ذریعے سی ڈی اے ملازمین کو چار ہزار پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،سکیلوں کی اپ گریڈیشن ،ڈیلی ویجزو اوور ایج ملازمین کی مستقلی ،حج پالیسی ،بیواؤں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،عید و کرسمس الاؤنس ،حافظ و پادری الاؤنس ،ہارڈ شپ الاؤنس ،کمپیوٹر الاؤنس ،20%سپیشل الاؤنس اور اسکے بقایا جات دلوانے کے علاوہ سی ڈی اے محنت کش کو دیگر تاریخی مراعات دلواکر پاکستان بھر میں مثال پیش کی ،آج دیگر اداروں میں قائم ٹریڈ یونینز اور اسکے کارکن بھی سی ڈی اے مزدور یونین کی نہ صرف تقلید کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہماری یونین کو بطور مثال پیش کیا جاتا ہے ،آنے والی نسلیں بھی سی ڈی اے مزدور یونین کی خدمات کو نظر انداز اور فراموش نہ کر سکیں گی ، میں اپنی آخری سانس تک محکمے اور محنت کشوں کی بقاء اور انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انکے حقوق کی جنگ اور مقدمہ آخری سانس تک لڑتا رہوں گا ،ہمارا ذہن جمہوری ہے مگر ملازمین اور محکمے کی بقاء کی خاطر کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے ،میرے محنت کش نے مجھے جو عزت دی مجھے ہر دم اس کا پاس ہے یہی وجہ ہے کہ میں اپنے محنت کشوں کے مستقبل کو تاریک ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ،فائر بریگیڈ ملازمین نے محنت کشوں کو 20%سپیشل الاؤنس اور 22ماہ سے زائد کے بقایاجات دلوانے اور ملازمین کی مستقلی پر اپنے قائد چوہدری محمد یسیٰن کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ سی ڈی اے کے محنت کش اپنے قائد کے ہر حکم کو پورا کرنے کے لیے متحد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :