جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمدنے مکان پر قبضے کے حوالے سے در ج مقدمہ میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے 8ملازمیں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 29 جولائی 2015 23:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمدنے مکان پر قبضے کے حوالے سے در ج مقدمہ میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے 8ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ گزشتہ روزگولڑہ پولیس نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے آٹھ ملازموں کو عدالت پیش کیا تو سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال بھی عبوری ضمانت کرانے کے بعد عدالت پیش ہوئے دوران سماعت سابق چیئرمین نے فاضل جج کو بتایا کہ مدعیان کے خلاف انہوں نے اپنے مکان پر قبضہ کے خلاف مقدمہ درج کر ارکھا ہے جبکہ عدالتی حکم پر ان کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن مقدمہ میں نامزد ملزمان کا تعلق سند ھ کی ایک سیاسی جماعت سے ہونے کے باعث ان کی ایف آئی آر پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو عدالتی حکم پر درج ہوئی تھی جبکہ دوسری جانب سے ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں انہیں گرفتار کیا جار ہا ہے ، عدالت نے سابق چیئرمین کے آٹھ ملزمان انور شیر ، جہانزیب ، حبیب الرحمن، عمر، شاد علی ، ساجد حبیب ، زرنوش خان اور عبدالمتین کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تھانہ گولڑہ پولیس نے ای الیون میں واقع ایک گھر پر قبضہ کرنے کے الزام میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ فرخند اقبال کی مدعیت میں فریق پارٹی پر بھی عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد تھانہ گولڑہ پولیس کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :