Live Updates

خواجہ آصف اور سینیٹر شبلی فراز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں آمنا سامنا ،دلچسپ جملے بازی

دیکھیں خواجہ صاحب اخبار نویس کتنے شرارتی سوال کر رہے ہیں،تحریک انصاف کو فیس سیونگ دینے کے سوال پر شبلی فراز کاجواب، خواجہ آصف مسکرا دیئے

بدھ 29 جولائی 2015 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز کا بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آمنا سامنا ہوا تو دلچسپ جملے بازی ہوئی اور تحریک انصاف کو فیس سیونگ دینے کے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ دیکھیں خواجہ صاحب اخبار نویس کتنے شرارتی سوال کر رہے ہیں ، جس پر خواجہ آصف مسکرا دیئے اور وزیراعظم سے ملاقات کرنے کیلئے ان کے کمرے میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف جب پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اخبار نویسوں کی موجودگی میں ان کا تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز سے آمنا سامنا ہوا، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور خوشگوار انداز میں مصافحہ کیا، جب ایک اخبار نویس نے وزیر دفاع سے استفسار کیا کہ استعفوں اور ایوان سے غیر حاضر رہنے کے معاملے پر آپ کب تک تحریک انصاف کو فیس سیونگ دیں گے جس پر شبلی فراز نے کہا کہ خواجہ صاحب دیکھیں یہ اخبار نویس بھائی کیسے سوالات کر رہے ہیں، جس پر خواجہ مسکرا پڑے اور وزیراعظم کے کمرے میں چلے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات