عالمی بینک آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے اگست میں ساڑھے سات کروڑدالرگرانٹ فراہم کرے گا ، پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کے دوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کی منظوری کاعندیہ

بدھ 29 جولائی 2015 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) عالمی بینک آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے اگست میں ساڑھے سات کروڑدالرگرانٹ فراہم کرے گاجبکہ پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کے دوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کی منظوری کاعندیہ بھی دیدیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزعالمی بینک کی ڈائریکٹرکرسٹیناکاہکونن نے وزیرخزانہ اسحٰق دارسے ملاقات کرکے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل سات جائزہ مذاکرات اورعالمی بینک جانب سے منظورکیاجانے والاپہلا11ارب ڈالرکاترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کی مبارکباددی جبکہ دوران ملاقات انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کیلئے دوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرامپرغورکررہاہے۔

دوران ملاقات انہوں نے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکیااورکہاکہ وزارت خزانہ کودوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کیلئے عالمی بینک کے ماہرین کومعیشت پرتفصیلی بریفنگ دیناہوگی۔ اس موقع پرانہوں نے عالمی بینک کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے اگست میں ساڑھے سات کروڑدالرگرانٹ فراہم کرنے کاوعدہ بھی کیا۔