پاکستان افغانستان کے ساتھ ٹریڈڈپلومیسی پریقین رکھتاہے ، پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کااگلااجلاس اگست میں متوقع ہے ، بھارت سمیت خطے کے کسی بھی ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں

وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان وپاکستان ڈینیل فیلڈمین سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ٹریڈڈپلومیسی پریقین رکھتاہے جبکہ توقع ہے کہ پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کااگلااجلاس اگست میں ہی منعقدہوگا، بھارت سمیت خطے کے کسی بھی ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ بدھ کے روزوفاقی وزیرخزانہ سے امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان وپاکستان ڈینیل فیلڈمین نے ملاقات کی جبکہ انہوں نے وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل ست جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کرنے کی مبارکباددی اورامیدظاہرکی کہ آٹھویں جائزہ مذاکرات بھی کامیابی سے مکمل ہوں گے۔

اس موقع پروزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ٹریڈڈپلومیسی پریقین رکھتاہے جبکہ افغان صدراشرف غنی کے دورہ پاکستان میں واضح طورپراس کااعلان کیاتھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارے کوفروغ دیناچاہتاہے۔

(جاری ہے)

امیدہے کہ 14نومبرکواعلی سطح کے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں حکومتیں پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کااگلااجلاس اگست میں منعقدکرنے کیلئے بات چیت کررہی ہیں اوراجلاس اگست میں منعقدہونے کی قوی امیدہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کرتاہے کیوکہ ہم بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک میں دہشت گردی کاخاتمہ چاہتے ہیں۔