صوبائی وزیر کچی آبادی کا کھارادر میں گزشتہ رات گرنے والی رہائشی عمارت کا جائزہ

بدھ 29 جولائی 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری نے لیاری کا دورہ کیا۔ لیاری کے علاقے کھارادر میں گذشتہ رات گرنے والی رہائشی عمارت کا جائزہ لیا۔ دورے دوران جاوید ناگوری نے عمارت خالی کرکے دوسری جگہہ منتقل ہونے والے متاثرین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید جاوید ناگوری نے کہا کے اﷲ کا شکر ہے کے عمارت کو پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا جس کے باعث کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جاوید ناگوری نے کہا کے جلد متاثرین کی مالی مدد کی جائیگی متاثرین کی مالی مدد کرنے کے لئے جلد پی پی پی چیئرمین سے ملاقات کرونگا۔ جاوید ناگوری نے کہا کے پی پی پی نے ہمیشہ لیاری کی عوام کی مشکل وقت میں مدد کی ہے کبھی تنہا نہیں چھوڑا لیاری کے اندر جو بھی زبوں حال عمارتیں ہیں ان کو مسمار کر کے وہاں کے رہائشیوں کو اسکولوں میں کیمپس قائم کرکے انہیں عارضی طور پر رکھا جائیگا۔