شیرانی ،سنگر میں بہن بھائی سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ،لاشیں نکالنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں

بدھ 29 جولائی 2015 22:57

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)شیرانی کے علاقے سنگر میں بہن بھائی سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق لاشیں نکالنے کے بعد ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق شیرانی کے علاقے سنگر میں بہن بھائی 9سالہ بلنستہ اور 5سالہ جاوید ولد ننئی سلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوئے لاشیں نکالنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اب تک ژوب میں سلابی پانی سے تین انسانی جانیں ضایع ہوئی ہیں واضح رہے ژوب شیرانی میں مون سون کی تیز اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ بد ستور جاری ہے اور 60ہزارا کیوسک پانی کے ریکارڈ سلابی ریلے گزرے جو تاریخ میں کھبی نہیں گزرے تھے سلابی ریلوں نے سلیازہ ندی کے سٹرکچر کو ژوب شہر کی طرف مکمل موڑ دیا ہے ماڈل ٹاوٗن شیرانی کے ٹاوٗن ایریا کو مکمل تباہ کر دیا ہے سڑکوں کے جال کو جڑ سے اُکھاڑ دیا ہے سلابی ریلوں نے پاک افغان سرحدی علاقہ قمردین کاریز اور صالح کاریز کو بھی زیر زبر کردیا ہے لوگوں کے فصلوں، باغات اور مویشیوں کو ختم کردیا ہے ۔