حکومت بلوچستان بلا تاخیر ژوب اور شیرانی کو آفت زدہ قرار دے ، شیخ محمد یوسف مندوخیل

بدھ 29 جولائی 2015 22:57

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) ضلع کونسل ژوب کے چیئرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان بلا تاخیر ژوب اور شیرانی اضلاع کو افت زدہ قرار دے کیونکہ ان دونوں اضلاع میں طوفانی اور شدید بارشوں نے سیلاب برپا کر کے وسیع پیمانے پر تباہی اور بربادی پھیلائی ہے اور بہت نقصانات ہوئے ہیں لہذا یہ اضلاع مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اب بھی متاثرہ علاقے اور لوگوں کو بڑے مشکلات کاسامنا ہے چیئرمین محمد یوسف مندوخیل نے کہاہے کہ میں ضلع کونسل ژوب کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے ژوب میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کو محسوس کیا اور خصوصی طورپر انہوں نے ایک ٹیم بھیجی جنہوں نے نقصاناتکا تفصیلی جائزہ لیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ کی خصوصی دلچسپی سے حکومتی ادارے متحرک ہوگئے اور ژوب ستی کو بچانے والے حفاظتی بندرت کی دوبارہ تعمیرپر کام بھی ممکن ہوسکا۔

(جاری ہے)

چیئرمین یوسف مندوخیل نے کہا محسن ژوب صوبائی وزیر جعفرخان مندوخیل بیرون ملک سے حکومت بلوچستان اوردیگر اعلیٰ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور بارشوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جعفر مندوخیل کو دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :